ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل :بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف سٹی زنس فورم نے دیا میمورنڈم

بھٹکل :بجلی کی قیمت میں اضافے کے خلاف سٹی زنس فورم نے دیا میمورنڈم

Sat, 14 Nov 2020 12:17:30    S.O. News Service

بھٹکل 13؍نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل سٹی زنس فورم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف  اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ریاستی گورنر کوایک میمورنڈم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے لئے بوجھ ثابت ہونے والے اس اضافے کو واپس لیا جائے۔

 میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت نے بجلی سربراہی کمپنیوں کو فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ۴۰ پیسے اضافہ کرنے کی جو اجازت دی ہے وہ مالی دشواریوں میں مبتلا متوسط اور کم زور طبقات کے لئے ایک بہت بڑا بوجھ ہے۔ایک طرف کورونا وباء کی وجہ سے عوام پہلے سے ہی مالی  مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔  نوکریاں اور مزدوری نہ ملنے سے غریب طبقہ کنگال ہوگیا ہے، ایسے میں پھر ان پربجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ ڈالنا بالکل ہی نامناسب ہے، بلکہ زخموں پر نمک چھڑکنے جیسا ہے۔

 میمورنڈم میں مطالبہ  کیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے  بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے علاوہ  عوام جو بینکوں کے قرضوں میں ڈوبے ہوئے  ہیں ان  کا سود اور جرمانہ معاف کیا جائے  اور کم ازکم پانچ مہینوں کا بجلی بل بھی معاف کردیا جائے ۔

 بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر بھرت نے میمورنڈم قبول کیا۔ ناگرک ویدیکے کے صدر دیویا نائک، سیکریٹری پاسکل گومز، شریدھر نائک، سومیا گونڈا، ناگیش دیواڈیگا  وغیرہ موجود تھے۔


Share: